Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: غزوہ احد اطاعت رسول ﷺ، حق پر استقامت اور رضائے الٰہی کا عظیم درس ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

غزوہ احد اطاعت رسول ﷺ، حق پر استقامت اور رضائے الٰہی کا عظیم درس ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان و شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انصارِ مدینہؓ نے ایسی بے مثال مہمان نوازی اور ایثار کا مظاہرہ کیا کہ بعد ازاں غزوہ اُحد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

وہ جمعۃ المبارک کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ اُحد میں رسول اکرم ﷺ کے حکم کو سمجھنے میں ہونے والی غلطی ایک آزمائش کا سبب بنی، تاہم عین میدانِ کارزار میں اللہ تعالیٰ نے اہلِ ایمان پر اپنی رضا اور معافی کا اعلان فرما کر انہیں سکون و اطمینان عطا کیا اور منافقین کو بھی نمایاں کر دیا۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے ہر انسان، خواہ صاحبِ ایمان ہو یا بے ایمان، کو گزرنا ہے، تاہم دونوں کے انجام میں واضح فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ ایمان کو ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ حق سے گریز کرنے سے نہ زندگی طویل ہوتی ہے اور نہ ہی انسان موت سے بچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہادت اللہ تعالیٰ کی رضا، دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر جان قربان کرنے کا نام ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں جان دینے والوں کو مردہ کہنے سے منع فرمایا ہے بلکہ انہیں زندہ قرار دیا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں جن میں شہداء کی قبریں کھولنے پر ان کے اجسام اور لباس محفوظ پائے گئے۔ ان کے مطابق شہید کو موت کے وقت معمولی تکلیف کا احساس ہوتا ہے، جبکہ عام انسان کے لیے موت کا مرحلہ نہایت سخت ہے، لہٰذا ہر شخص کو اپنی آخرت کی تیاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ایمان، اخلاص اور اطاعتِ الٰہی پر ثابت قدم رہتے ہوئے اپنی زندگی گزاری، اللہ تعالیٰ نے ان کے اجسام کو بھی قبروں میں محفوظ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگانِ دین اور علماء کرام کے حوالے سے بھی اس نوعیت کے متعدد واقعات تاریخ میں موجود ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ دین کی تبلیغ، وعظ، درس و تدریس اور تفاسیر بیان کرنے کا اصل مقصد صرف معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی عملی اصلاح اور انہیں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شہادت کا جذبہ رکھتا ہے تو اسے سب سے پہلے اپنی فرض نمازوں، معاملات، دیانت داری اور سچائی کا جائزہ لینا چاہیے، کیونکہ یہی وہ بنیادی امور ہیں جن پر عمل انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرتا ہے۔

خطاب کے اختتام پر امیر عبدالقدیر اعوان نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، بقا اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی کرائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
few clouds
28° _ 28°
71%
1 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پرائیویٹ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

28 مئی, 2024

پنجاب میں یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

30 مارچ, 2026

اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

2 اکتوبر, 2025

جہلم شہر کے گلی محلوں میں کئی ماہ سے پڑے تعمیراتی میٹریل کی وجہ سے راستے بند

24 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں