Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین چودھری محمد اشرف گل کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین چودھری محمد اشرف گل کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 1985 سے مقیم پاکستانی بزنس مین چودھری محمد اشرف گل کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا، انہیں یہ ویزا حکومت امارات نے کارکردگی اورانویسٹر کی بنیاد پردیا ہے۔

گولڈن ویزا ملنے پرچودھری محمد اشرف گل نے حکومت امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی حکومت نے ہمیں یہاں تحفظ کے احساس کے ساتھ کاروبار کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور یہاں کی گورنمنٹ ہمارے ساتھ بہت تعاون کرتی ہے جس کی وجہ سے ہم آزاد ماحول میں کام کر رہے ہیں۔

چودھری محمد اشرف گل ٹرانسپورٹ، رئیل اسٹیٹ، ریسٹورنٹس، آٹو ورکشاپ، ٹریول اینڈ ٹورازم، کیٹرنگ اور سینٹرل کچن وغیرہ کے بزنس سے وابستہ ہیں، ان کی کمپنی سراب المدینہ میں چار سو سے زائد ملازم ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے، لیکن زیادہ تر ملازم پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میری محبت کا ثبوت یہ ہے کہ میں نے اپنی کمپنیوں میں اسی فیصد سے زائد پاکستانیوں کوملازمتیں فراہم کر رکھی ہیں تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھجوائیں اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کریں۔ چودھری محمد اشرف گل نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تربیت یافتہ افرادی قوت بیرون ملک بھجوائے تا کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے بیرونی ممالک میں آج بھی پاکستانی افرادی قوت کی مانگ ہے جسے پورا کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ اوورسیز بزنس مینوں کو چاہیے کہ وہ پاکستانی بے روزگار ورکروں کو روزگار فراہم کرتے ھوئے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں۔

بسلسلہ روزگار بیرون ملک نئے آنے والے پاکستانیوں سے چودھری محمد اشرف گل نے کہا کہ وہ کوئی ہنر سیکھ کر باہر آئیں تا کہ اچھے پیسے کما کر اپنے اہل خانہ کی بطریق احسن کفالت کر سکیں۔

بیرون ملک بسلسلہ روزگار مقیم پاکستانیوں سے چودھری محمد اشرف گل نے کہا ہے کہ وہ ہر اس ملک کے قانون کی پاسداری کریں جہاں وہ رہتے اور کام کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی ہیں وہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ملک کی عزت اور وقار کو بلند کریں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بے عزتی ہو۔

چودھری محمد اشرف گل نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے پیارے ملک پاکستان کو "ٹاپ آف دی لسٹ” دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے تگ و دو میں مصروف ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ

30 مئی, 2025

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا، خالد مجید

23 اپریل, 2024

قرآن کریم اور اسوہ ٔرسولﷺ سے رہنمائی حاصل کرکے اجتماعی ترقی کی جاسکتی ہے، علمائے کرام

24 جنوری, 2024

ایرانی حکومت نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی

16 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں