ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے

جہلم:‌پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (جماعت دہم) کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے جس کیلئے تمام تعلیمی سربراہان کو بروقت شیڈول کے مطابق طلبا و طالبات کے داخلہ فارمز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تعلیمی بورڈ نے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (دسویں کلاس ) کے سالانہ امتحانات کا آغاز بیک وقت یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ میٹرک کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا و طالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر تک، ڈبل فیس کے ساتھ 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 26 دسمبر 2023 سے 3 جنوری 2024 تک جمع کروا سکتے ہیں۔

تاہم 3 جنوری 2024 کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button