Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان اور برطانیہ کی بحری افواج کا میری ٹائم سیکورٹی میں اہم کردار ہے، ڈاکٹر محمد فیصل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان اور برطانیہ کی بحری افواج کا میری ٹائم سیکورٹی میں اہم کردار ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک کمیونٹی تقریب کی میزبانی کی جس کی سربراہی نیول ریجنل کمانڈر فار لندن اور ایسٹرن انگلینڈکموڈور رابرٹ بیل فیلڈ CBE ADC آف رائل نیوی نے کی۔

اس تقریب کا مقصد برطانیہ اورپاکستان کمیونٹی کے اندر رائل نیوی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ تقریب کا عنوان ” رائل نیوی آپ کے لیے کیا کرتی ہے؟”تھا۔ تقریب کے انتظامات کی قیادت رائل نیوی کی اعزازی کیپٹن دردانہ انصاری نے کی۔

اس تقریب میں سفارت کاروں، ہاؤس آف لارڈز کے اراکین، کمیونٹی کے سینئر رہنما، کاروباری شخصیات ،سابق اہلکاروں ، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رائل نیوی کی موبائل انگیجمنٹ ٹیم جس کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر کیتھرین ہومز نے کی، اُنہوں نے رائل نیوی پرایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔

تقریب سے ہائی کمشنر کے علاوہ ڈیفنس اتاشی کموڈور ذیشان نبی، لارڈ قربان حسین، اور مانچسٹر کی لارڈ میئر یاسمین ڈار نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے رائل نیوی کی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ شاندار بحری تعاون کا اشتراک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں بحری افواج کا میری ٹائم سکیورٹی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ہے۔یہ تقریب بہت سے لوگوں کے لیے ایک خوش آئند موقع تھا جن کو رائل نیوی کے بارے کم آگاہی تھی۔ تقریب کے انعقاد سے اس بات کی اہمیت مزید اُجاگر ہوئی کہ میری ٹائم سیکیورٹی کتنی اہم ہے اور بحیرہ عرب میں بحری جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے رائل نیوی اور پاکستان نیوی کے درمیان قریبی تعاون کتنی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کے ڈیفنس اور نیول ایڈوائیزر محمد ذیشان نبی شیخ نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ اس تقریب نے لوگوں کو رائل نیوی کے کام اور پاکستان نیوی کے ساتھ اس کے تعاون کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

رائل نیوی کی اعزازی کیپٹن دردانہ انصاری جو اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی پاکستانی اور مسلم خاتون ہیں، نے کہا کہ رائل نیوی تنوع اور شمولیت کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ رائل نیوی کے کموڈور رابرٹ بیل فیلڈ نے حاضرین کو رائل نیوی کے کام اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کمیونٹی آؤٹ ریچ ایونٹ کے انعقاد پر پاکستانی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور رائل نیوی تعاون جاری رکھیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
2 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل: ’دو مرتبہ مسلمانوں کو گاڑی تلے کچلنے کا خیال آیا۔۔۔ اس خاندان کو دیکھا تو خود کو روک نہ سکا‘

15 نومبر, 2023

لندن کے لگژری مرکز میں پہلا پاکستانی فیشن برانڈ متعارف، تاریخ رقم

10 مارچ, 2024

سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہیں، سیدہ وردہ بی بی

26 جون, 2024

کینیڈا: پاکستانی نژاد ذیشان حامد صوبائی نشست کے امیدوار نامزد

6 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں