Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلال اظہر کیانی

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
10 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اکرم شہید پارک جہلم میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری اداروں، سماجی شخصیات، طلبہ، شہریوں اور شہداء کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں اور پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور قومی اتحاد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق قومی تاریخ کا سنہری باب بن چکا ہے اور وطن کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے وطن کے دفاع میں عظیم کردار ادا کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے اور ملکی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

تقریب کے دوران ملی نغموں، خوبصورت ٹیبلوز اور قومی جذبے سے بھرپور پرفارمنسز نے شرکاء کا جوش و خروش بڑھا دیا جبکہ “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

اس موقع پر شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ آرٹس سیکشن اور فوڈ اسٹالز بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوا، جس نے شرکاء کے جذبہ حب الوطنی کو مزید جلا بخش دی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
44%
2 km/h
جمعہ
25 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں عطائی ڈاکٹروں نے ہر گلی محلے میں ڈیرے لگا لیے

23 اکتوبر, 2024

جہلم میں اسلحہ کی نمائش، ناجائز اسلحہ رکھنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر 6 ملزمان گرفتار

1 مئی, 2025

صفائی کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر ہوتے ہی میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں

23 فروری, 2024

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دھوکہ ہے، حکومت فوری ریلیف دے۔ ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

27 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں