Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں عیدالفطر سے قبل اے ٹی ایم مشینوں میں رقم ختم، شہری مشکلات کا شکار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں عیدالفطر سے قبل اے ٹی ایم مشینوں میں رقم ختم، شہری مشکلات کا شکار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
30 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور گردونواح میں عیدالفطر سے ایک روز قبل ہی شہریوں کو اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکلوانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بینکوں کا عملہ عید کی چھٹیوں پر روانہ ہو چکا ہے۔ لنک ڈاؤن ہونے اور اے ٹی ایم میں نقدی ختم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مالی لین دین میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں بینکوں کے لنک ڈاؤن ہونے اور اے ٹی ایم مشینوں میں نقدی ختم ہونے کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ عید کی خریداری اور گھریلو اخراجات کے لیے بڑی تعداد میں شہریوں نے رقم نکلوانے کی کوشش کی، لیکن اکثر اے ٹی ایم مشینیں خالی ہونے کی وجہ سے ناکام رہے۔

شہریوں، سرکاری ملازمین اور عام صارفین کو نقدی کی تلاش میں ایک اے ٹی ایم سے دوسری اے ٹی ایم کے چکر لگانے پڑے، مگر بیشتر مشینیں خالی ہونے کی وجہ سے انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ ہونے کے باعث بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند تھی جبکہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سرکاری محکموں نے اپنے ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں جاری کر دی تھیں۔ اس وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی، جس کے نتیجے میں مشینیں خالی ہو گئیں۔ مزید برآں بعض مقامات پر بینکوں کے آن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث بھی شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری و نجی بینکوں کے ذمہ داران کو ہدایت دی جائے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی دستیابی یقینی بنائیں اور انٹرنیٹ کی خرابی کو دور کریں تاکہ شہری بغیر کسی پریشانی کے اپنی مالی ضروریات پوری کر سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب 17 نومبر کو منعقد ہو گی

14 نومبر, 2024

ضلع جہلم میں فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

19 دسمبر, 2024

موسم برسات میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک میں سبز انقلاب لایا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

1 اگست, 2024

سوہاوہ میں پہلی ویمن گیمز 2026 کا شاندار انعقاد، خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ

9 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں