جہلم شہر کے مختلف فٹ بال کلبز کے صدور اور کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری محمد طارق کو جہلم میں بطور ڈی ایس او ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
برادر فٹ بال کلب کے صدر محمد اشفاق عرف بھپا بٹ، ینگ سٹی فٹ بال کلب کے صدر سنی بٹ اور ٹائیگر فٹ بال کلب کے صدر شکیل بٹ نے ملاقات کے دوران چوہدری محمد طارق کی تعیناتی کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
کلب صدور کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد طارق کی سپورٹس کے میدان میں خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کی قیادت میں جہلم میں کھیلوں کا نیا دور شروع ہوگا۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو اپنی مکمل حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جہلم میں فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کو بھی بھرپور فروغ ملے گا۔


