جہلم: سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے دفتری لباس کے حوالے سے ہدایاتی مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
مراسلہ میں واضح طور پر حکم دیا گیا ہے کہ تمام ملازمین دفتری اوقات میں کالر والی شرٹ اور ساتھ میں ٹائی کا استعمال کریں اور شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں۔
کالر ٹی شرٹ اور جینز پہننے سے منع کر دیا گیا ہے اور تمام تحصیلدار پٹواری گرداور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی اس پرسختی سے عمل کریں اور بیجز کا استعمال لازمی کریںتاکہ محکمہ مال کے عملے کی پہچان ہو سکے۔