پنڈ دادنخان پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، چار منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فیاض احمد،یونس اور بابر علی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم فیاض سے 520گرام آئس،ملزم یونس سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن اور 580گرام چرس جبکہ ملزم بابر علی سے 540گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 360 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔


