امریکا میں ڈرائیور نے چاکلیٹ اور کریمل سے بھرا ٹرک مین شاہراہ پر کیوں الٹ دیا؟

امریکا کی شمال مشرقی ریاست اوہائیو میں اس وقت شاہراہ کا ایک حصہ بند کر دیا گیا جب 2 ٹرکوں میں معمولی ٹکراؤ کے باعث شاہراہ چاکلیٹ اور کریمل کے ڈبوں سے بھر گئی، ٹکراؤ کے بعد ایک ٹرک ڈرائیور نے چاکلیٹ اور کریمل کے ڈبے سڑک پر ہی پھینک دیے۔

اوہائیو کے محکمہ نقل و حمل کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرک کاؤنٹی میں مغرب کی جانب جانے والی انٹراسٹیٹ 90 شاہراہ پر صبح 6 بجے کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرائے۔

ان میں سے ایک ٹرک ڈرائیور نے چاکلیٹ اور کریمل کینڈی کا بوجھ سڑک پر ہی پھینک دیا جس کی وجہ سے حکام نے شاہراہ کو تمام تر آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، بعد ازاں کونکورڈ فائر کے عملے کو صفائی کی کارروائی کے لیے جائے وقوعہ پر طلب کیا گیااور کئی گھنٹوں بعد سڑک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button