جہلم: جامعہ علوم اثریہ کے زیراہتمام باسیواں سالانہ 2 روز ہ فری آئی کیمپ کا نعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد فری آئی کیمپ پہنچ گئی، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، مہتمم حافظ عبد الحمید عامر خود تمام تر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے جامعہ اثریہ کے رضا کار فری آئی کیمپ میں آنے والے بزرگ خواتین اور مردوں کی خدمت کرتے دکھائی دیئے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فری آئی کیمپ میں آنے والے نادار ،غریب مستحق مریضوں کی آنکھوں کا علاج معالجہ اور آپریشن مفت کیے جا رہے ہیں۔ 2 روزہ کیمپ میں تمام مریضوں کو ادویات، رہائش اور کھاناجامعہ اثریہ کی طرف سے مہیا کیا جا رہا ہے۔ کیمپ میں مریضوں کا بذریعہ فیکومشین (بغیر ٹانکے کے) آپریشن کیا جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ اس کیمپ میں ملک کے نام ور بہترین آئی سپیشلسٹ سرجن ،ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کر رہے ہیں، جامعہ کے اساتذہ و طلباء کی محنت قابل داد و تحسین ہے۔ مخلوق خدا کی خدمت کا یہ بہترین موقع اللہ نے ہمیں مہیا کیا ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے جامعہ اثریہ میں تشریف لانے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ایک سوال کے جواب پر حافظ عبدالحمید عامر نے بتایا کہ آنکھوں کے اپریشن اور معائنہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شروع کر دئے جاتے ہیں۔ مریضوں کے بذریعہ فیکومشین (بغیر ٹانکے کے) آپریشن کئے جا رہے ہیں جو کہ جدید ٹیکنالوجی ہے۔ یہ کیمپ مرکز الملک سلمان للاغاث سعودی عرب کے تعاون سے الابراہیم آئی ہسپتال کراچی کی زیرنگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔


