آئیسکو سرکل جہلم میں بوجہ ضروری مرمتی کام 20نومبر 2023 عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مرمت/ ڈویلپمنٹ ورکس آئیسکو سرکل جہلم کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مورخہ 20 نومبر2023،صبح9بجے تا دن2بجے تک جہلم سرکل، پی ٹی سی، سی او ڈی کالا،دینہ تھری روہتاس، چمالہ، کیپٹن نثار شہید، صفدر شہید، سنگھوئی،نتھوالہ، کھوکھراں، جلالپور اور ملکوال فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔