جہلم کے مشہور تفریحی پارک میں ایک اور حادثہ پیش آگیا، بچوں کی ٹرین الٹنے سے چار بچے زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جہلم کے ایڈونچر پارک میں چلنے والی بچوں کی ٹرین الٹ گئی جس کے نتیجہ میں چار بچے معمولی زخمی ہو گئے۔ پارک انتظامیہ نے حادثے کو چھپانے کی کوشش کی جبکہ جہلم اپڈیٹس نے حادثے کے بعد کی فوٹیج حاصل کرلی ۔
دوسری جانب جہلم کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے حادثے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
یاد رہے کہ اسی پارک میں ڈیڑھ سال قبل سات سالہ بچی جھولے سے گر کر جاں بحق ہوئی تھی۔


