جہلم: آئلز کی تیاری اور رجسٹریشن برٹش کونسل کے واحد گولڈپارٹنرادارہ ایس ایل ایس کالج سے کرائیں۔
ان خیالات کا اظہار برٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر صبیح اعجاز نے برٹش کونسل کے ایوارڈ زہولڈر اور گولڈپار ٹنر آئلز انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج میں IELTS کے سٹوڈنٹس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ بریفنگ کے دوران بی ڈی او برٹش کونسل صبیح اعجاز نے کہا کہ آپ اچھی طرح آئلز کی تیاری کریں اور کامیاب ہو کر ایس ایل ایس کالج کا نام مزید روشن کریں اور اپنا آئلز یا یوکے میرج انگلش A1 ٹیسٹ گولڈپارٹنر انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج سے رجسٹر کرائیں تاکہ آپ کیلئے آسانی ہو۔
انہوں نے کہا کہ آپ کاادارہ اور برٹش کونسل آئلز رجسٹریشن میں مکمل معاونت کرتے ہیں کیونکہ ایس ایل ایس کالج، برٹش کونسل کا IELTS اور UK میرج انگلش ٹیسٹ کیلئے کئی سالوں سے بی ٹو بی گولڈ پارٹنرہے۔ ایس ایل ایس آئلز کا پاکستان بھر میں نمایاں انسٹیٹیوٹ ہے۔
انہوں نے ایس ایل ایس کالج کے آئلز اور یو کے میرج انگلش ٹیسٹ کے شاندار رزلٹ کو سراہا۔ اس کے علاوہ انہو ں نے آئلز اور لائف سکلز A1 کے سٹوڈنٹس کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ آخرمیں سٹوڈنٹس کو برٹش کونسل کی طرف سے گفٹ دیئے۔


