جہلم: لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ہماری زیادہ توجہ کی مستحق ہے، محنت مزدوری کرنے والے بچوں کو غیر روایتی طریقوں سے زیور تعلیم سے آراستہ کرنا بلاشبہ بہت اہم کام ہے۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں جاری غیر روایتی طریقہ تعلیم کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
تقریب میں بھٹوں، زمینوں پر کام کرنے والے خاندانوں کے مزدور بچوں کو غیر روایتی طریقہ تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے یونیفارم، کتابیں، سکول بیگز تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا تھا جو ضلع جہلم کی سماجی شخصیات کے تعاون سے پایا تکمیل تک پہنچا۔
تقریب میں ایک سو بیس بچوں میں یونیفارم جرسی سویٹر، کتابیں، کاپیاں، جوتے اور دیگر ضروریات کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔