Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میونسپل کمیٹی جہلم کو سینٹری ورکرز کے تحفظ کیلئے 6 ملین روپے مالیت کے حفاظتی آلات کی فراہمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میونسپل کمیٹی جہلم کو سینٹری ورکرز کے تحفظ کیلئے 6 ملین روپے مالیت کے حفاظتی آلات کی فراہمی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید مشینری اور حفاظتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سامان میں خصوصی حفاظتی لباس، آکسیجن سلنڈر، وینٹلیشن سسٹم اور سیفٹی ہیلمٹس شامل ہیں۔ یہ سامان جرمن ترقیاتی ادارے کی مالی معاونت سے قریب ساٹھ لاکھ روپے کی مالیت کا ہے اور جلد سینٹری ورکرز کے استعمال کے لیے میسر ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے ان حفاظتی آلات کے استعمال پر منعقد کی گئی ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید حفاظتی آلات کے استعمال سے نہ صرف سینٹری ورکرز کی جانوں کا تحفظ ہوگا بلکہ وہ مختلف خطرناک جراثیم اور بیماریوں سے بھی بچ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان کی کارکردگی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

محمود مسعود تمنا جنرل منیجر آئی ڈی پی ایم ڈی ایف سی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا انعقاد پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور جرمن ترقیاتی ادارے کی معاونت سے کیا گیا ہے، جو کہ جہلم کے علاوہ شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور میں بھی جاری ہے۔

اس ٹریننگ ورکشاپ میں پچاس سے زائد مرد و خواتین سینٹری ورکرز کو سالڈ اور لیکوئڈ ویسٹ کے حوالے سے پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ ماہر ٹرینر ظہیر احمد نے شرکاء کو ایک خصوصی کتابچہ بھی فراہم کیا جس میں اس حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہیں تاکہ سینٹری ورکرز اور سپر وائزر ان رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محفوظ اور بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔

ظفر اقبال نے ٹریننگ ورکشاپ میں شرکا کو مختلف آلہ جات کے استعمال کے حوالے سے عملی تربیت بھی دی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس ٹریننگ سے انہیں بہت فائدہ ہوا ہے اور اب وہ سیوریج میں موجود مضر صحت گیسوں اور خطرناک ویسٹ سے بچتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو مزید محفوظ اور بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔

تقریب میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم صباء سحر، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے وہاب خالد، گلزار حسین، محمد قاسم، پروگرام آفیسرز صہیب رفیق، ڈپٹی منیجر مبشر احمد اور میونسپل کمیٹی جہلم کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سول ہسپتال جہلم کی کینٹین ناقص اشیاء فروخت کرنے پر سیل، ناقص اشیاء اور مضر صحت دودھ برآمد

11 اگست, 2025

جہلم: عالمی مبلغِ اسلام پیر محمد دلشاد قادری کا دارالعلوم انجمن تعلیم الاسلام کا دورہ

21 جون, 2025

عوام کیلئے خوشخبری: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

30 اپریل, 2024

سوہاوہ: ایران پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری

23 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں