Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بلاول بھٹو کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، رہنما پیپلز پارٹی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بلاول بھٹو کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، رہنما پیپلز پارٹی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے مغربی لندن کے علاقے ساؤتھ آل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے پارٹی کارکنوں، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلئے دی جانے والی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے جنرل سیکرٹری راجہ افتخار نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ سیاست اور عملی سیاست وطن عزیز میں مشعل راہ ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ بے نظیر بھٹو شہید کے سیاسی ویژن کے ساتھ پارٹی کو منظم اور متحرک کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما بیگم شمیم بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر اور وفاق کی علامت ہے جو آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہوکر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرے کی۔

پیپلز پارٹی یوتھ ونگ یوکے یورپ کے صدر آصف خان نے کہا کہ کہ انہیں بانی چیئرمین ذولفقار علی بھٹو کی قربانیوں اور ان کے نواسے بلاول بھٹو کی عملی جدوجہد پر فخر جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔

پارٹی رہنماابرار میر، رانا خلیل ،فخر عمران کاظمی ،چوہدری نثار، مرزا خلیل،احمد خان محمد یوسف اور دیگر نے کہا کہ پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے یہی وجہ ہے آئندہ الیکشن میں عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کر رہے ہیں جس کی مثال لندن اور ملک بھر میں نوجوانوں کی شمولیت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے چرچے زبان زد عام ہوچکے ہیں۔پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت میں فعال ہوچکے ہیں اورپیپلز پارٹی اب سندھ میں ہی نہیں پورے ملک سے الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گئی۔

تقریب میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور کارکنان کی جانب سے پارٹی چیئرمین کی صحت و تندرستی سمیت فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
58%
3 km/h
اتوار
25 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ہیوسٹن: ڈاکٹر طلعت کی نماز جنازہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی شرکت

4 نومبر, 2023

محمد صالح نے دبئی قونصلیٹ میں بطور پریس قونصلر چارج سنبھال لیا

27 جنوری, 2024

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نوجوانوں کو تحریک پاکستان سے آگاہ کرنا ضروری ہے، مقررین

14 اگست, 2024

امریکہ اور برطانیہ کیلئے جلد پروازیں شروع ہوں گی، سید قمر رضا

8 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں