Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: سرکاری نرخنامہ خواب بن گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: سرکاری نرخنامہ خواب بن گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
5 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں سرکاری نرخنامے پر اشیائے خوردونوش کی فروخت خواب بن کر رہ گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ شہری مہنگے داموں روزمرہ اشیاء خریدنے پر مجبور، جبکہ دکاندار نرخناموں کو ہوا میں اڑا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تعین کر کے سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے۔ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی صورت میں مجاز حکام تعینات ہیں، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ شہر اور گردونواح میں آٹا، میدہ، چینی، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء دکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کرنا معمول بنا لیا ہے۔

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں منڈیوں سے اشیاء خود سرکاری نرخوں سے مہنگی ملتی ہیں، ایسے میں گراں فروشی کا الزام ان پر ڈالنا ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک انتظامیہ ہول سیل مارکیٹ اور منڈی کی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرے گی، اُس وقت تک چھوٹے دکاندار سرکاری نرخ پر اشیاء فروخت کرنے سے قاصر رہیں گے۔

شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف چھاپہ مار کارروائیوں اور جرمانوں پر اکتفا کرنے کے بجائے قیمتوں کے اصل منبع، یعنی ہول سیل مارکیٹ اور سپلائی چین پر نظر رکھی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
29%
3 m/s
اتوار
26 °C
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
29 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز فور کے تحت ضلع جہلم کے 68 کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
14 نومبر, 2026
شہریوں کے مسائل کا حل اور بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
14 نومبر, 2026
جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
14 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈسٹرکٹ کونسل آفس کا اچانک دورہ، مختلف برانچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا
14 نومبر, 2026
للِہ تا جہلم روڈ منصوبہ پانچ سال بعد مکمل،13 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں ناقص اور مضر صحت کھوئے کی فروخت ، پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش

22 دسمبر, 2024

جہلم: ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر کام کرنے والے متعدد ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ نہ ہونے کا انکشاف، شہریوں میں تشویش

8 جون, 2026

جہلم میں 14 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

29 اکتوبر, 2024

ضلع جہلم کے بازاروں میں غیرمنظور شدہ باٹ اور اوزان کا استعمال جاری

19 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں