جہلم: نئے سال کے آغاز پر جہلم پولیس کے فول پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات، مجموعی طور پر پولیس کے 400 سے زائد پولیس جوان و افسران ڈیوٹیز سر انجام دیں گے۔
نئے سال کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک اہلکار ڈیوٹیز پر معمور ہوں گے۔
جہلم پولی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی ناگہانی صورتحال میں 15 پر پولیس کو فوری اطلاع دیں، ڈیوٹی پر موجود پولس افسران آپکی حفاظت کےلئے موجود ہیں، دوران چیکنگ انکے ساتھ تعاون کریں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر جہلم کے باسیوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، والدین نئے سال خوشی کے موقع پر اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے روکنے کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔


