Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم، اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، خیبر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال ل بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں، اس کے باوجود موسم گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، بوندا باندی ہوسکتی ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، اب ہیٹ اسٹروک کا امکان نہیں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا اسپیل 3جولائی سے داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے اسپیل سے صوبے کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، کوہلو، ژوب، زیارت، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عوام بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں کیونکہ موسلادھار بارش، آندھی، گردوغبار اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متوقع بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، قلات میں 36 اور زیارت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، ژوب میں 38، سبی میں 47، تربت میں 48، نوکنڈی میں 46 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 36 اور گوادر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بارش برسنے کے صرف پانچ فیصد امکانات ہیں جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب آج سے 7 جولائی تک مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے، پنجاب کے بیشتر ڈویژنز میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، ریسکیو ادارے جولائی کے پہلے ہفتے میں مستعد رہیں، بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
47%
2 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سنگین جرائم کے مقدمات درج کرنے کا عمل شروع کر دیا

29 مئی, 2025

جہلم میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

18 اپریل, 2026

ہنڈا سی ڈی 70سی سی اور ہنڈا سی سی 70سی سی ڈریم کی بجٹ منظوری کے بعد نئی قیمت سامنے آ گئی

4 جولائی, 2024

جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 402 افراد کی چیکنگ

5 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں