جہلم: ایم پی اے حلقہ پی پی 27 راجہ محمد اسلم خاں کی جانب سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، جہلم سمیت سرائے عالمگیر اور اسکے مضافات سے لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے راجہ محمد اسلم کے ڈیرے کا رخ کرتے ہیں۔
اس عوامی خدمت اور فلاحی کاموں پر جہلم کی مذہبی شخصیت صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل حسین کاظمی، صدر انجمن سادات ضلع جہلم سید ذوالفقار شاہ اور جنرل سیکرٹری فرینڈز جرنلسٹ فورم ضلع جہلم سلطان رضوی کی جانب سے راجہ محمد اسلم کو انکے ڈیرے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور علاقے کے لیے انکی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر سید خلیل کاظمی کا کہنا تھا کہ راجہ محمد اسلم انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں اہل علاقہ کو ایسے سیاسی لیڈر کی ضرورت تھی جو علاقے کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے۔ اہل علاقہ کا انکے ڈیرے پر یوں تانتا بندھا رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ جہلم کی عوام بھی ان سے محبت کرتی ہے۔


