Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری، 2480 افراد کو ریسکیو کیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری، 2480 افراد کو ریسکیو کیا گیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ماہ جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ جون کے دوران مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں فوری اور بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2480 افراد کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1584 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر صدارت ادارے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ریسکیو کو جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 2544 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد میڈیکل ایمرجنسیز کی تھی جن کی تعداد 1720 رہی، جبکہ 360 کالز روڈ ٹریفک حادثات، 48 کالز آگ لگنے، 46 کرائم، 7 کالز پانی میں ڈوبنے کے واقعات اور 363 متفرق ایمرجنسیز سے متعلق تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہ جون میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران 102 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں زیادہ تر اموات میڈیکل ایمرجنسیز کے باعث ہوئیں، جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 جہلم نے ایمرجنسیز پر رسپانس کا اوسط وقت 8.14 منٹ برقرار رکھا، جو کہ کسی بھی ایمرجنسی ادارے کی بہترین کارکردگی کا عکاس ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل پنڈ دادنخان میں دریائے جہلم پر فرضی مشقیں بھی کروائی گئیں تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں فوری ردِ عمل دیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں اور دفاتر میں آگاہی و تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یونین کونسل سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تشکیل کا عمل جاری ہے، جبکہ سکاؤٹس کے لیے CADRE ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی "پیشنٹ ٹرانسفر سروس” کے تحت جون کے مہینے میں 78 مریضوں کو بہتر علاج کی سہولت کے لیے راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اہلکاروں کی ماہ جون میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہمہ وقت الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہترین صلاحیتوں سے لیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے خانہ بدوش بستی سے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

27 اکتوبر, 2024

جہلم میں برائلر گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت، شہریوں میں تشویش

14 جولائی, 2026

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر، حکومت نے پنشن میں کتنی کمی کی؟

19 جنوری, 2025

جہلم میں شہری کے گھر میں چوری کرنے والے چور تاحال نہ پکڑے جا سکے

2 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں