جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، سی آئی اے سٹاف اور انچارج برانچز جبکہ ایس ایچ او پنڈ دادنخان نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیٹوز پر فوکس کیا جائے۔ تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔
ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔


