جہلم/ اسلام آباد: ایس ایل ایس کالج جہلم کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور معروف ماہرِ تعلیم سرفراز ملک نے برٹش کونسل پاکستان کا خصوصی تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ برٹش کونسل کے تربیتی پروگرام میں ان کی چوتھی کامیاب شرکت ہے، جو ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اور اہم اعزاز ہے۔
تربیتی پروگرام کی قیادت بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرِ تربیت مس لیلیٰ تہرانئی نے کی، جنہیں دنیا کے بیس سے زائد ممالک میں تربیت فراہم کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو جدید تربیتی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔
تقریب میں برٹش کونسل پاکستان کے سربراہ شعبہ انگریزی امتحانات محمد توصیف رحمان نے خصوصی طور پر کراچی سے شرکت کی۔ انہوں نے تربیت کار، انتظامی ٹیم اور تمام شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔
پروگرام کے کامیاب انعقاد میں تنظیمی خدمات اور تعاون پر سید اکرام اکبر، سبیح اعجاز اور احسن کی کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سرفراز ملک نے برٹش کونسل پاکستان اور پروگرام کے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل سیکھنا ہی معیاری تدریس کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والے علم اور تجربے کو طلبہ کی بہتر رہنمائی، تدریسی صلاحیتوں میں بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


