جہلم: جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت روٹیوں کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی، محکمہ ویٹرنری خاموش تماشائی ہے۔
ذرائع کے مطابق جہلم شہر کے متعدد کباڑخانوں پر جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت اُلی لگی روٹیاں سر عام فروخت ہورہی ہیں مگر متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں ان کباڑ خانوں میں محمدی چوک،قبرستان چوک، اسلام پورہ، کالا گجراں، جادہ شامل ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت روٹیوں کی فروخت بند کروانے اورذمہ داران کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ متعلقہ محکمہ کے افسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں بے زبان جانوروں کیساتھ ہونے والی اس نا انصافی پرایکشن لیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹس کو چاہیے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر ایسے کاروبار میں ملوث کباڑیوں کے خلاف نوٹس لیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں ، ایسے افراد جو بے زبان جانوروں کو بھی دھوکہ دینے سے باز نہیں آرہے ، وہ قابل رحم نہیں بلکہ قابل گرفت ہیں ۔


