جہلم نے پولیس کا ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج،درجنوں موٹر سائیکلز قبضہ میں لے لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران مختلف تھانوں کی پولیس نے مجموعی طور پر 15 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جبکہ درجنوں موٹر سائیکلز قبضہ میں لے لی گئیں۔
تھانہ دینہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران درجنوں موٹر سائیکلز بھی قبضہ میں لے لیے جبکہ 8 موٹر سائیکلز بغیر نمبر پلیٹس کے تھانے میں بند کر دیے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ 12 موٹر سائیکلز، جو بغیر نمبر پلیٹس کے تھیں، قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑ بازی جیسے خطرناک رجحانات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


