جہلم پولیس کا قتل و ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملکوال میں ریڈ، 2 ڈکیت ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

جہلم پولیس کا منڈی بہاؤالدین کے علاقہ ملکوال میں قتل اور ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ، ملزمان کی پولیس فائرنگ، دو ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں جہلم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین میں ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے منڈی بہاؤالدین پولیس کے کانسٹیبل ذیشان زخمی ہو گئے۔

ملزمان کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈکیت نثار عرف سارو اور عدنان ہلاک ہو گئے۔ زخمی کانسٹیبل ذیشان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ دونوں ہلاک ڈاکوؤں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈکیت چند یوم قبل فہد نامی شہری کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے سمیت متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

جہلم پولیس کا منڈی بہاؤالدین پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ خود موقع پر موجود ہیں اور آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button