برمنگھم: ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز ناردرن یورپ( APPNE ) کے زیر اہتمام سالانہ ہیلتھ کنونشن 2023 آئی سی سی برمنگھم میں منعقد ہوا جس میں برطانیہ بھر سے ڈاکٹرز نے اپنی فیملیز سمیت شرکت کی۔
کنونشن میں نئےآئیڈیاز کے ساتھ پورا دن مختلف مصروفیات کا اہتمام کیا گیا۔معروف پاکستانی ڈیزائنرز کےفیشن شو ،ہیلتھ کنونشن ،براہ راست میوزک شو میں پاکستانی گلوکار علی عظمت نے پرفارمنس سے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔شرکاء پورا دن دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ملنے ملانے اورمیوزک سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
برطانیہ میں تقریباً بیس ہزار سے زائدپاکستانی ڈاکٹرز این ایچ ایس کے ساتھ کام کر رہےہیں ،پاکستانی ڈاکٹرز کی فلاح وبہبود اور گائیڈنس کیلئے پانچ سال پہلے ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز ناردرن یورپ کے نام سے ایک تنظیم بنائی گئی جس کے ساتھ برطانیہ میں موجود تقریبا دو ہزار پاکستانی ڈاکٹرز نےشمولیت اختیار کی ۔
ہر سال سالانہ ہیلتھ کنونشن کروایا جاتا ہے جس میں برطانیہ میں ہیلتھ کے حوالے سے معلومات شیئر کرنے کے ساتھ فیملیز کو ایک چھت کے نیچے جمع کرکے ایک دوسرے سے تعارف اور اپنے مسائل اور خوشیوں کو ایک دوسرے سے شیئر کرنا شامل ہوتا ہے۔ چوتھا سالانہ ہیلتھ کنونشن پہلی بارآئی سی سی برمنگھم میں منعقد ہوا ہے۔
ایکٹویٹیز کا آغاز کرکٹ میچ براہ راست بڑی اسکرین پر دکھانے سے ہوا، ہال ون میں چوتھی سالانہ ہیلتھ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام ڈاکٹرز نے اپنی ریسرچ کے مطابق برطانیہ میں نئی قسم کی بیماریوں اور ان کے علاج کیلئے تجاویز دیں۔ مشہور ڈیزائنرز نے اپنے پاکستانی لباس کو بیرون ممالک میں متعارف کروانے کیلئے فیشن شو کا آغاز کیا جس میں برٹش ماڈلز پاکستانی کلچرل لباس پہن کر واک کرتی رہیں۔
ڈاکٹر امیر خان،ڈاکٹر ندیم سجاد راجہ،ڈاکٹر سہیل قریشی،ڈاکٹر عائشہ شریف،ڈاکٹر نسیم وڑائچ، ڈاکٹر ثمرین مظفر،ڈاکٹر کمیلہ حیدر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ کنونشن کا مقصد نئی تحقیقات کو سامنے لانا اور ڈاکٹرز کی مصروف ترین زندگی کے چند لمحات فیملیز کے ساتھ انجوائے کرنا تھا۔
شرکاء کا کہناتھا کہ ہم اپنے APPNE ٹیم کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کے مشکور ہیں جہنوں نے آئی سی سی میں ایک خوبصورت ایونٹ کروا کر پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کیا۔کنونشن میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور رفاعی کام بھی زیر بحث رہے۔بہترین خدمات پر انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ پلیٹ فورم سے یوتھ فورم کو بھی لائونچ کیا گیا۔