جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جہلم چیمبر آف کامرس کے وفد سے مرکزی دفترچیمبر آف کامرس جہلم میں ملاقات کی۔
وفد میں صدر چیمبر آف کامرس حاجی زاہد بٹ، سینئر وائس پریزیڈنٹ سیف ریاض، سیکرٹری وقار احمد شیخ اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔
اس موقع پر جہلم چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے کےلئے پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ہم سب نے ملکر جہلم کو امن کا گہوارہ بناناہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


