جہلم: ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کاشف اور علی حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم کاشف سے رائفل 44 بور معہ ایمونیشن برآمد جبکہ ملزم علی حیدر سےپسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کی گئی۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔


