دینہ: بچوں کو حضور اکرم ﷺ کی سیرت سے روشناس کرانے اور عملی زندگی میں اسوہ رسول اکرم خاتم النبیین ﷺ کو اپنی مشعل راہ بنانے کے مشن کے تحت مفتی فضل رسول شاہد خطیب مرکزی جامع مسجد میلاد چوک دینہ کی زیر صدارت فوکس کالج دینہ انتظامیہ نے پرنور سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سماجی و علمی شخصیات نے بھی شرکت کی،علمائے کرام نے بڑے خوبصورت انداز میں حضور ﷺ کی سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی،محفل میں درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں۔
حافظ شاہد کریم نے نقابت کے فرائض بخوبی سر انجام دیے،قاری محمد اسماعیل صدیقی، قدیر بٹ اور شاہ زیب چشتی نے تلاوت و نعت کے فرائض سرانجام دیے،حافظ مبشر ڈائریکٹر لیاقت گرلز کالج دینہ نے بھی علم کے موتی بکھیرے۔
مولانا سید عطا اللہ شاہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ سیرت النبیؐ میں عصرِ حاضر کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔
اس پر نور محفل کے انعقاد پر علمی حلقوں اور اہل علاقہ نے فوکس کالج دینہ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا،کالج انتظامیہ کی طرف سے محمد کامران خورشید، ذیشان علی، وحید عارف،محمد علی زیب اور سعد اقبال نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسی محافل کا سلسلہ جاری رہے گا۔