سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 80 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جسے قبضہ میں لے کر تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ایسے عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


