جہلم: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز تھا، آج 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز 24 دسمبر کو کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے پر متعلقہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں۔
حلقہ این اے 60 جہلم ون: کل 33 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائےhttps://t.co/EEixpOBIO1 pic.twitter.com/6w0ggsItUS
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 24, 2023
ضلع جہلم کی 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں نے 169نامزدگی فارم جمع کروائے، قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں مجموعی طور پر 57 امیدوار سامنے آئے۔
حلقہ این اے 61 جہلم ٹو: کل 24 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائےhttps://t.co/rE2RgcVw9N pic.twitter.com/82YcN4oGln
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 24, 2023
حلقہ این اے 60 جہلم ون کے لئے 33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ حلقہ این اے 61 جہلم ٹو کے لئے کل 24امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے۔
حلقہ پی پی 24 جہلم ون: کل 40 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائےhttps://t.co/RUjAgbmMKe pic.twitter.com/vyNDfOwvwr
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 24, 2023
ضلع جہلم کے صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 112 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے۔
حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو: کل37 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائےhttps://t.co/DwMppOrR3o pic.twitter.com/4bJxoXOZV5
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 24, 2023
حلقہ پی پی 24 جہلم ون کے لئے 40 جبکہ حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو کے لئے 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
حلقہ پی پی25جہلم ٹو: کل37 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائےhttps://t.co/DwMppOrR3o pic.twitter.com/oAb61RBoqo
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) December 24, 2023
حلقہ پی پی 26جہلم تھری کے لئے 35امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔


