عام انتخابات: جہلم کی 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 169کاغذات نامزدگی جمع

جہلم: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز تھا، آج 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز 24 دسمبر کو کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے پر متعلقہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں۔

ضلع جہلم کی 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں نے 169نامزدگی فارم جمع کروائے، قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں مجموعی طور پر 57 امیدوار سامنے آئے۔

حلقہ این اے 60 جہلم ون کے لئے 33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ حلقہ این اے 61 جہلم ٹو کے لئے کل 24امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے۔

ضلع جہلم کے صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 112 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے۔

حلقہ پی پی 24 جہلم ون کے لئے 40 جبکہ حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو کے لئے 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

حلقہ پی پی 26جہلم تھری کے لئے 35امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button