جہلم میں شہری کے گھر میں چوری کرنے والے چور تاحال نہ پکڑے جا سکے، شہری تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ نئی آبادی کریم پورہ کے رہائشی بابر شہزاد نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سال 15 نومبر کو 4 بجے شام اپنی والدہ مرحومہ کا ختم کروانے کے لئے فیملی کے ہمراہ اپنے آبائی علاقہ ڈھوک فیض بخش / ڈومیلی چلا گیا،جب واپس آیا تو دیکھا گھر کے مین گیٹ کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ گھر میں موجود میری ہنڈا موٹر سائیکل موجود نہیں تھی جبکہ غلہ میں موجود 35 ہزار روپے غلہ توڑ کر نکال لئے گئے تھے جس پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کررکھا ہے تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں۔
متاثرہ شخص نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیاہے کہ میری ہونڈا موٹر سائیکل اور نقدی 35 ہزار روپے برآمد کروائے جائیں۔


