Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کیا ہم آزاد ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کیا ہم آزاد ہیں؟

محمد شہباز بٹ
محمد شہباز بٹ
8 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے جو علامہ محمد اقبال کے خواب اور بانی پاکستان قائد اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد آزاد ہوا۔ اس کی آزادی کے لیے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں، ہجرت کے وقت لوگوں کی آنکھیں اشکبار تھیں، اس آزاد ملک میں اقلیتوں کے مساوی حقوق تھے لیکن آج کے حالات واقعات سے ایسے محسوس ہوتا ہے لوگ آزاد نہیں غلام ہیں۔

نہ صحافی اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں، نہ ہی سیاستدان اپنے دل کی بات آزادی سے کہہ سکتے ہیں اور اس ملک کے باسی تو اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج بھی نہیں کرسکتے۔ کوئی وڈیروں کا غلام ہے، تو کسی علاقے میں سرداروں کا راج ہے۔

کچھ واقعات ایسے ہیں کہ جن سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں ایک سر لنکن باشندے کو سرے عام سڑکوں پر تشدد کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔ جہلم میں چند سال قبل مذہب کی آڑ میں ایک فیکٹری نذر آتش کردی گئی۔ بیرون ممالک جہاں آزادی ہے وہاں کسی ملک میں گستاخی یا توہین ہوئی تو پاکستان میں احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ شروع ہوگئی، سڑکیں راستے بند کرکے اپنے لوگوں کو تکلیف پہنچائی گئی،ایمبولینسزمیں مریض تڑپتے رہے۔

ایک اور واقعہ گزشتہ روز جڑانوالہ میں پیش آیا جہاں ایک چرچ میں توڑ پھوڑ کی گئی، اس افسوسناک واقعہ کے بعد مسیحی برادری کے کچھ لوگ اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ انہیں فصلوں اور کھیتوں میں چھپ کر کھلے آسمان تلے بچوں سمیت رات گزارنی پڑی۔

ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی "ایسا کیوں ہورہا ہے” اگر کسی نے بے حرمتی یا گستاخی کی توقانونی طریقہ کار کیوں نہ اپنایا گیا،مقدمہ درج کروایا جاتا، تفتیش اور انکوائری ہوتی، اگر کوئی گناہگار پایا جاتا تو اسکے خلاف کارروائی ہوتی لیکن افسوس کہ ہم قانون ہاتھ میں لینے کے عادی ہوچکے ہیں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، گناہ گار آزادی گھومتے ہیں اور بے گناہ کئی کئی ماہ تک جیلوں میں بند رہتے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دئیے جائیں، آزاد ملک ہے تو آزادی سے زندگی گزارنے دی جائے لیکن افسوس کہ 76سال گزرنے کے باوجود ہم آزاد نہیں ہیں۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
71%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دھاماس بوتی (فاگونیا کریٹیکا) کینسر کا علاج

7 مئی, 2024

جہلم کی سیاسی تاریخ اور 24 نومبر کا امتحان

20 نومبر, 2024

کم سن بچوں پر مقدمات، کیا مسئلے کا یہی حل ہے؟

9 فروری, 2026

عمران خان ہر بار عوامی عدالت میں سرخرو کیوں ہوتے ہیں؟

23 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں