دی ہیگ: پاکستان اسلامک سنٹر دی ہیگ میں عظیم الشان محفل معراج النبیﷺ کا انعقاد ہوا۔
محفل کاآغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔نقابت کے فرائض صوفی شفیق چشتی نے انجام دیے ۔ شہزاد خان ،صوفی شفیق چشتی ،اور میاں مظفر نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
پاکستان اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ غلام مصطفے نقشبندی نے فلسفہ معراج النبی ﷺ پر سیرحاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معراج میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کو عظیم تحائف سے نوازا۔
آخر میں درود وسلام اور دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا ۔کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ پاکستان اسلامک سنٹر کی انتظامیہ نے حاضرین کی تواضع کھانوں سے کی۔


