Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کا شکار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کا شکار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

زیر سمندر کیبل کٹنے سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونیوالی خرابی تو چند روز میں دور کر دی گئی،،،جس کے بعد دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کا شکار ہیں۔

ملک کے مختلف شہریوں میں موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ ڈاوٴن لوڈنگ اسپیڈ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔

حال ہی میں عالمی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی پیدا ہوئی تو ہر طرف کھلبلی مچ گئی۔ چند روز بعد پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہونیکی نوید سنائی۔ اس کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈمسلسل کم ہے۔

پھر31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاوٴن ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی جس سے بینکوں سمیت آن لائن کاروبار سے منسلک اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس خرابی کو بھی دور کردیا گیا لیکن ملک میں انٹرنیٹ سروس پھر بھی سست روی کا شکار چلی آرہی ہے۔

ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ سست ہونے کی تکنیکی وجوہات ہیں ۔ سائبر امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ کیبل کی کوالٹی ، ڈیجیٹل ٹریفک بڑھنا اور موسمیاتی تبدیلیاں انٹرنیٹ سروس کو متاثر کرتی ہیں۔ لیکن کسی فائر وال سے انٹرنیٹ سلو ہونے کی باتیں بے سروپا ہیں۔

آئی ٹی ایکسپرٹ عمار جعفری کا کہنا ہے کہ جو بھی فائروال وغیرہ لگی ہے ان کے اپنے سسٹم کو سیکیور کرنے کے لئے ہے عام آدمی کی کمیونیکیشن کے لیے نہیں ، ایسی حفاظتی دیوار ہر جگہ ہوتی ہے گھر کے باہر آپ چوکیدار کھڑا کرتے ہیں ہر حکومت کوحق ہے کہ اپنے ملک کو محفوظ کیا جائے اور جو بھی ٹریفک جا رہی ہے وہ ایسی نہ ہو کہ جس سے کسی کے خلاف نفرت پھیلے یا مسائل بڑھیں۔

ماہرین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل قرار دیتے ہیں۔ وزارت آئی ٹی حکام کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ سلو ہونیکی وجوہات جاننے کیلئے پی ٹی اے سے جواب مانگ لیا ہے ، کیونکہ بطور ریگولیٹر اصل حقیقت وہی بتا سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
clear sky
38° _ 38°
41%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
38 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والی خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

11 فروری, 2025

دینہ کے علاقہ چک مہیوں کی مسجد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

2 فروری, 2025

دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 50 سال پرانا پٹرول پمپ مسمار

3 فروری, 2025

دینہ میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزمہ گرفتار، لوٹی گئی رقوم برآمد

28 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں