Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
8 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی نیشنل ڈیزاسٹر ڈے (آفات سے بچاؤ کی آگاہی کا قومی دن) منایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر جہلم میں ریسکیو 1122نے 8 اکتوبر 2005 میں زلزلے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے شہیدوں کی یاد میں اس عزم سے منایا کہ سانحات سے نبرد آزما ہونے کے لیے قبل از وقت تیاری ضروری ہے۔

اس سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کی۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر جہلم، پنجاب پولیس، سول ڈیفنس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، ریسکیوز، ریسکیو والنٹیر اور مختلف اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی سے توصیف بیگ، فرحت کمال ضیاء اور علی عباس زیدی نے بھی شرکت کی۔

واک کے بعد ریسکیو اسٹیشن جہلم پر فرضی مشقیں بھی کی گئیں جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی تھیں۔ ان مشقوں میں روڈ ٹریفک حادثے میں طبی امدا پہنچانا، فائر فٹنس اور بلند عمارت سے بندہ کو ریسکیو کرنا شامل تھا۔ علاوہ ازیں آفات سے آگاہی کے متعلق سنٹرل اسٹیشن پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ آفات سے بچاؤ کی آگاہی کا قومی دن منانے کا مقصد عوام میں آگاہی پہنچانا ہے جبکہ آگاہی واک کے شرکاء نے زلزلے میں وفات پانے والے لوگوں کے لیے دعا کی اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جن کو اس قدرتی آفت میں جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں بلا امتیاز رنگ و نسل 24گھنٹے ریسکیو سروس دستیاب ہے۔ اگرچہ ریسکیو 1122جہلم اب تک ہزاروں ایمرجنسیز سے متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کر چکی ہے مگر محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے عوام الناس میں آگاہی اور حادثات سے روک تھام کے لیے ریسکیو کی ٹریننگ بہت ضروری ہے اور بلند و بالا عمارات میں فائر سیفی آلات کی تنصیب و ہنگامی انخلاء کے منصوبے کا ہونا بھی ضروری ہے اور ایسا نظام وضع کیا جائے کہ بہتر تیاری اور منصوبہ بندی سے آنے والے حادثات سے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں کو چاہئے کہ ریسکیو1122کے کمیونٹی سیفٹی ونگ سے مفت ٹریننگ حاصل کریں اور ریزیلنس کمیونٹی کا قیا م عمل میں لائیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے یا سانحہ کی صورت میں فوری طور پر امدادی اقدامات میں اپنا حصہ ملا کر قیمتی جانوں کو بچا سکیں اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
1 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
39 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پراپرٹی مالکان ہوجائیں خبردار! حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

4 اپریل, 2025

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، قسطوں کی سہولت دینے کا فیصلہ

22 جنوری, 2025

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

27 جولائی, 2025

پی ایم اے جہلم کے وفد کی پی ایم اے پنجاب کی صوبائی کونسلر میٹنگ میں شرکت

2 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں