Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسرائیلی مظالم پر مسلم دنیا کی خاموشی باعثِ تشویش ہے، حافظ عبدالحمید عامر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسرائیلی مظالم پر مسلم دنیا کی خاموشی باعثِ تشویش ہے، حافظ عبدالحمید عامر

محمد زاہد خورشید
محمد زاہد خورشید
14 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم پر مسلم حکومتوں کی مجرمانہ خاموشی پورے عالم اسلام میں گہری تشویش اور اضطراب پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کھلم کھلا حمایت کے ساتھ اسرائیل اہل فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ نہتے شہریوں، خواتین اور معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔ یہ مظالم کئی ماہ سے جاری ہیں لیکن افسوس کہ ستاون اسلامی ممالک میں سے کسی طرف سے عملی اقدام یا اسلامی غیرت کا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا، جو عالم اسلام کے عوام کے لیے اذیت کا باعث بن رہا ہے۔

حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ جذبانی نعرہ بازی سے آگے بڑھ کر، اس وقت اہل دانش، علمائے کرام اور قیادت کو مل بیٹھ کر فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی موثر اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے تاکہ ان کے دکھوں کا کچھ مداوا ممکن ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کی سرزمین صرف اہل فلسطین کی ہے، اور یہ امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک قابض یہودیوں کو وہاں مستقل آباد کر کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی جاتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ارض مقدس ہے، اور فرمانِ نبوی ﷺ کے مطابق وہاں اہلِ حق کا ایک گروہ قیامت تک موجود رہے گا۔

آخر میں انہوں نے حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کی کہ وہ فلسطین کا مقدمہ عالمی سطح پر جرأت کے ساتھ پیش کرے اور کم از کم فلسطینی عوام کے لیے فضائی تحفظ کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور اس کاز میں یک آواز ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
overcast clouds
33° _ 33°
55%
1 km/h
بدھ
40 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
39 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں صفائی ورکرز کی ہڑتال، اسسٹنٹ کمشنر کی بروقت مداخلت پر مسئلہ حل، ہڑتال ختم

11 فروری, 2025

جہلم میں مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

3 جنوری, 2026

جہلم: ہوائی فائرنگ اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

11 اکتوبر, 2024

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

3 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں