Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کا خطرناک دھندہ بدستور جاری، انتظامیہ خاموش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کا خطرناک دھندہ بدستور جاری، انتظامیہ خاموش

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
29 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں محکمہ سول ڈیفنس انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ضلع بھر میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کا خطرناک دھندہ تاحال ختم نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں قائم منی پیٹرول پمپس کے مالکان شہریوں سے سرکاری مقررہ نرخوں سے زائد رقم وصول کر رہے ہیں جبکہ پیمانوں میں ہیر پھیر کی شکایات بھی عام ہیں۔ گنجان آباد علاقوں میں کھلے عام منی پیٹرول پمپس اور ایل پی جی گیس ری فلنگ کا کاروبار تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جو کسی بھی وقت بڑے جانی و مالی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان غیر معیاری منی پیٹرول پمپس سے پٹرول ڈلوانے کے بعد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خراب ہو رہی ہیں، جس سے انہیں اضافی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کا دھندہ بھی جاری ہے، جو حفاظتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کے مطابق سول ڈیفنس کے ذمہ داران بارہا شکایات کے باوجود ان غیر قانونی کاروباروں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، جس سے محکمے کی کارکردگی پر سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔

شہری حلقوں نے مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ مراکز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ کسی بڑے سانحے سے قبل شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
overcast clouds
33° _ 33°
55%
1 km/h
بدھ
40 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
39 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف اور صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ چوہدری راشد گھرمالہ

4 اکتوبر, 2023

جہلم میں جی ٹی روڈ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 57 سالہ شخص کا زخمی بیٹا بھی چل بسا

19 اپریل, 2024

پنڈدادنخان میں اسلحہ کے زور پر لڑائی جھگڑا کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم گرفتار

23 نومبر, 2025

یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مہنگی کر دی گئی

28 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں