Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کے بڑے تعلیمی اداروں میں بجلی کا سنگین بحران، ہزاروں طلبا و طالبات شدید مشکلات کا شکار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کے بڑے تعلیمی اداروں میں بجلی کا سنگین بحران، ہزاروں طلبا و طالبات شدید مشکلات کا شکار

عامر کیانی
عامر کیانی
7 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم کے بڑے تعلیمی اداروں میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے گورنمنٹ ہائی اسکول، ڈی پی ایس اسکول اور ایم سی پرائمری اسکول گزشتہ چار روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی سے محروم ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں طلبا و طالبات اور اساتذہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کلاس رومز تندور کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ پنکھے بند ہونے اور حبس بڑھنے سے طلبا کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جبکہ اساتذہ بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی نہ ہونے کے باعث پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو چکی ہے، جس سے طلبا و طالبات کو مزید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ والدین نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود خراب ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی کے لیے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے جا سکے۔

شہریوں، والدین اور اساتذہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بجلی کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبا و طالبات کو مزید مشکلات اور تعلیمی نقصان سے بچایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
71%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مرغوں کی لڑائی کے دوران جہلم کا 50 سالہ شخص جاں بحق

11 مارچ, 2024

جہلم : تعمیراتی منصوبوں میں ناقص میٹریل، بااثر ٹھیکیداروں کی من مانیاں عروج پر

23 اگست, 2025

پنڈدادنخان میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

28 ستمبر, 2024

طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

9 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں