Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کی تاریخ کی انوکھی ایف آئی آر، منشیات پکڑنے والوں کی بڑی کارروائی ان کو ہی لے ڈوبی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کی تاریخ کی انوکھی ایف آئی آر، منشیات پکڑنے والوں کی بڑی کارروائی ان کو ہی لے ڈوبی

احسن وحید
احسن وحید
9 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ/دینہ: ضلع جہلم کی تاریخ کی سب سے بڑی اور انوکھی ایف آئی آر، منشیات پکڑنے والوں کی بڑی کارروائی ان کو ہی لے ڈوبی، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ فرخ شبیر ڈار کو بھاری رشوت کی پیشکش کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس تھانہ دینہ میں منشیات پکڑنے والوں کے خلاف تاریخ کی انوکھی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ جنوری کو ایکسائز اینڈ نارکوٹکس انسپکٹر جنید نے پرائیوٹ و سرکاری ملازمین کے ساتھ تھانہ سوہاوہ میں ناکہ بندی کے دوران 38 کلو افیون اور چرس پکڑی جو ملزمان کے ساتھ مختلف ڈیلز ہوتی رہی اور بالآخر ملزمان کو بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔

اب منشیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے پولیس تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او کو اطلاع دی گئی کہ انسپکٹر جاوید نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑی ہے جس کو تھانہ سوہاوہ لایا جا رہا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے وقوعہ کی بابت فوری طور پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باوجوہ کو مطلع کیا کافی دیر انتظار کے بعد انسپکٹر جاوید نے تھانہ سوہاوہ کو اطلاع دی کہ ملزمان موقعہ سے فرار ہو گئے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے فوری طور پر حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے لیے موقعہ ملاحظہ کیا اور مشکوک حالات کے متعلق افسران بالا کو اطلاع دی۔

اس پر ایکسائز انسپکٹر جنید منشیات کے 15 پیکٹ لے کر تھانہ دینہ پہنچا جہاں پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سید احسان شاہ نے بھی فوری طور پر افسران بالا کے نوٹس میں لایا، انسپکٹر جنید کی طرف سے مبینہ طور پر تھانہ دینہ کے ایس ایچ او کو بھی بھاری رشوت کی پیشکش کی گئی لیکن ایس ایچ او تھانہ دینہ نے فوری طور پر انسپکٹر جنیدکو تھانے پابند کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی غیر جانبدار انکوائری کروانے کے لیے ٹیم تشکیل دی جس کے بعد حالات و واقعات میں ایکسائز انسپکٹر جنید پانچ ملازمین اور ایک پرائیوٹ شخص نے منشیات پاس رکھ کر ملزمان کو چھوڑنے کا جرم سرزد کرنا ثابت ہوا جن کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

عوامی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او جہلم کے فوری نوٹس اور بھر پور ایکشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
65%
1 km/h
ہفتہ
33 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

احتیاط کیجئے!، منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری

11 جون, 2024

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں 15 سالہ لڑکی اور نوزائیدہ بچے کو قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

26 فروری, 2024

پنڈدادنخان میں منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 7 سال قید کی سزا

8 جولائی, 2025

22 اشیاء مہنگی ،8 سستی،ہفتہ وار رپورٹ جاری

19 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں