Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں انٹر تحصیل (بوائز و گرلز) بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز کا انعقاد
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں انٹر تحصیل (بوائز و گرلز) بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز کا انعقاد

چوہدری عابد محمود
وقت اشاعت: 8 نومبر, 2023
چوہدری عابد محمود
شیئر
شیئر

جہلم: ڈاکٹر آصف طفیل، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2023-24 کے سلسلہ میں کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ، ڈپٹی کمشنر جہلم، چودھری محمد طارق، تحصیل سپورٹس آفیسر، جہلم اور عبدالرشید، تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس / جمنیزیم ہال جہلم میں انٹر تحصیل (بوائز و گرلز) بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری محمد حنیف، اسسٹنٹ (ر) جمنیزیم جہلم بھی ہمراہ موجود تھے۔ پروگرام میں شیخ اکرام الحق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم اور اقراء ناصر اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ ظہیر احمد بٹ چیئرمین ڈیلرز ایسوسی ایشن جہلم، چودھری سعید جنرل سیکرٹری، پی ایم ایل این، جہلم اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز میں انڈر 16 کے کھلاڑیوں بشمول ضلع جہلم کے سکولز کے طلباء و طالبات نے بھی بھر پور حصہ لیا تاہم ٹرائلز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی۔

تحصیل سپورٹس آفیسر، جہلم نے بذریعہ نوٹیفکیشن بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس ٹرائلز کیلئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جس کا واحد مقصد ٹرائلز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہونہار کھلاڑیوں کو میرٹ کی اولین ترجیحی بنیادوں پر سلیکٹ کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں بھی سپورٹس کے میدانوں میں پذیرائی حاصل کر سکیں۔

چودھری محمد طارق تحصیل سپورٹس آفیسر جہلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈم کوثر سلیم چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بذات خود دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور طلباء و طالبات کو ان ٹرائلز میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔

سلیکشن کمیٹی میں چودھری محمد طارق تحصیل سپورٹس آفیسر جہلم، عبدالرشید تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان، میاں شبیر (اے ای او) جہلم، محمد عثمان رضا، فیصل بیگ، بیڈمنٹن کوچ، شیخ مبین، ٹیبل ٹینس کوچ، کاشف لون، معاون برائے گورنمنٹ جامع ہائی سکول جہلم، میڈم نظحت غزالا بٹ، معان برائے گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول جہلم اور میڈم شبانہ کوثر، معاون برائے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جہلم شامل تھیں۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
11 دسمبر, 2023
للِہ جہلم روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے ہمارے گراؤنڈ ویران ہو گئے، کھلاڑی سراپا احتجاج
11 دسمبر, 2023
پی ٹی آئی رہنما راجہ گلزار احمد مسلم لیگ (ن) میں شامل، مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان
11 دسمبر, 2023
‘اب گاؤں چمکیں گے’ پروگرام کے تحت ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے ، سمیع اللہ فاروق
11 دسمبر, 2023
دینہ میں نامعلوم چور سرکاری سکول کے ٹیچر کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار
11 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

11 دسمبر, 2023

للِہ جہلم روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے ہمارے گراؤنڈ ویران ہو گئے، کھلاڑی سراپا احتجاج

11 دسمبر, 2023

‘اب گاؤں چمکیں گے’ پروگرام کے تحت ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے ، سمیع اللہ فاروق

11 دسمبر, 2023

ایس ایچ او کالاگجراں ہمارے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، جنید مظہر

11 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں