Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب حکومت نے نصابی کتب اور یونیفارم کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی عائد کر دی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب حکومت نے نصابی کتب اور یونیفارم کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی عائد کر دی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
25 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پنجاب حکومت نے والدین اور طلبہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نصابی کتب، یونیفارم اور دیگر تعلیمی ساز و سامان کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی اسکولوں کی جانب سے والدین کو مخصوص پوائنٹس یا وینڈرز سے خریداری پر مجبور کرنے کے عمل کے خلاف سخت کارروائیوں کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق کوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ والدین کو کسی مخصوص دکان، وینڈر یا سروس سے خریداری پر مجبور نہیں کر سکتا۔ مخصوص دکانوں سے نصابی کتب، یونیفارم یا دیگر اشیاء خریدنے پر مجبور کرنا پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس کی صریح خلاف ورزی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکول مالکان کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق والدین اور طلبہ کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل قانونی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی اقدامات یا دباؤ سے متعلق شکایات والدین متعلقہ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی یا وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل میں درج کرا سکتے ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون موجود ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ والدین کو غیر ضروری مالی بوجھ سے بچایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
broken clouds
20° _ 20°
47%
3 m/s
ہفتہ
21 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز فور کے تحت ضلع جہلم کے 68 کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
14 نومبر, 2026
شہریوں کے مسائل کا حل اور بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
14 نومبر, 2026
جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
14 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈسٹرکٹ کونسل آفس کا اچانک دورہ، مختلف برانچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا
14 نومبر, 2026
للِہ تا جہلم روڈ منصوبہ پانچ سال بعد مکمل،13 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان

28 جولائی, 2026

امت مسلمہ باہمی اختلافات ختم کرکے اتحاد و وحدت قائم کرے، مرکزی علماء کونسل جہلم

18 ستمبر, 2026

جہلم میں میٹرک امتحانات میں تین طلباء نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے، نگران برطرف

18 مارچ, 2025

میٹرک امتحان کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی

14 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں