Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کا محرم کے حوالے سے مربوط سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کا محرم کے حوالے سے مربوط سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز

عامر کیانی
عامر کیانی
8 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس نے محرم کے حوالے سے مربوط سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بتایا کہ یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک 121جلوس اور673 مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ضلع جہلم میں اے کیٹیگری کے 10 بی کیٹیگری کے 7 اور سی کیٹیگری104 جلوس نکالے جائیں گے۔ اسی طرح بی کیٹیگری 21 اور سی کیٹیگری 652مجالس منعقد ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے الگ سے CCTV کیمرہ نصب کر دیے گئے ہیں۔ محرم الحرام کی سیکیورٹی پر 800 سےزائد پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ انتظامیہ مجالس و جلوس پر وولینٹئیرز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے بتایا کہ سخت سیکیورٹی انتظامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس کے سنائیپر تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے الگ سے ایلیٹ اورQRFکے مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک پرابلم نہ ہو الگ سے ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی سستی، موبائل فون کا استعمال اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ محرم الحرام کے خاص آیام میں شرانگیزی پھیلانے والوں اور مشکوک اشخاص کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے بتایا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نفرت آمیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی مجالس اور جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام تر پروگرامز کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ جہلم پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
clear sky
39° _ 39°
32%
3 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شہید کانسٹیبل صداقت علی کی 29 ویں برسی، ڈی پی او جہلم نے قبر پر پھول چڑھائے

5 فروری, 2024

جہلم میں منشیات فروش کو 9 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

6 دسمبر, 2023

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

4 ستمبر, 2025

یوم آزادی کے موقع پر پنڈدادنخان میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام، شہریوں کی بھرپور شرکت

15 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں