جہلم شہر کے اندر صفائی اور سیوریج کی نکاسی میں روکاوٹیں بالکل برداشت نہیں کی جائیں گی، سینٹری برانچ کے تمام عملہ کو اس حوالے سے متحرک کرنا اور عوامی شکایات کو فوری طور پر دور کرنا ہر حال میں ضروری ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے باغ محلہ اور مدنی محلہ میں صفائی سیوریج لائنوں بارے عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور سینٹری انسپکٹر بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے اہل علاقہ سے موقع پر شکایات بارے گفتگو کی اور افسران کو فوری طور پر تمام شکایات حل کرنے کا حکم دیا۔