Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تیز بارشوں میں سولر پینلز کو محفوظ رکھتے ہوئے کارکردگی بڑھانے کے طریقے جانئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تیز بارشوں میں سولر پینلز کو محفوظ رکھتے ہوئے کارکردگی بڑھانے کے طریقے جانئے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

آج پاکستانی مہنگی بجلی سے پیچھا چھڑانے کیلئے دھڑا دھڑ سولر پینلز لگوا رہے ہیں لیکن ان کی حفاظت سے بے خبر ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان کی حفاظت کے کچھ زبردست طریقے بتانے جارہے ہیں جس سے آپ ان کی کارکردگی بھی بہتر بنا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اگر ہم ان پینلز کی مناسب دیکھ بھال نہیں کریں گے تو مختلف موسمی حالات، خاص طور پر بارش سے انہیں نقصان پہنچنے کا قوی امکان ہے، کیونکہ بارش سولر پینلز کی کارکردگی کو کافی حد تک کم کر سکتی ہے اور اگر مناسب طریقے سے توجہ نہ دی جائے تو خرابی کی صورت میں اس کی مرمت پر کافی اخراجات بھی آ سکتے ہیں۔

صفائی اور دیکھ بھال

گھروں کی چھتوں پر نصب ہونے کی وجہ سے سولر پینلز پر گرد و غبار تیزی سے جمع ہو جاتا ہے اور اگر آس پاس درخت ہوں تو درختوں کے پتے اور پرندوں کی گندگی بھی ان پر کثرت سے جمع ہو سکتی ہے، جو سورج کی روشنی براہِ راست ان پر پڑنے میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔

ضروری ہے کہ سولر پینلز کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے، انہیں باقاعدگی سے کسی نرم برش یا کپڑے سے صاف کریں لیکن یہ بھی خیال رکھیں کہ صفائی کے لیے کسی تیز کیمیکل کا استعمال نہ کریں، کیونکہ کیمیکل سولر پلیٹس کو خراش یا نقصان پہنچا سکتا ہے۔

باقاعدگی سے سولز پینلز کا جائزہ لیں خاص طور سے بارش کے موسم میں تاکہ بروقت خرابی کا پتہ چل سکے، اگر کوئی مسئلہ نظر آئے تو اسے فوری طور پر حل کریں بصورتِ دیگر بھاری نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

پینلز کی تنصیب میں معیار کا خیال

سولر پینلز کی تنصیب کے لیے کسی اچھے ٹیکنیشن کا انتخاب کریں تاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پینلز کی تنصیب ایسے زاویے اور سمت میں ہو کہ وہ سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ جذب کر سکیں اور بارش کے موسم میں پینلز پر پانی جمع نہ ہو۔

اعلیٰ معیار کے ماؤنٹنگ سسٹم کا استعمال کریں تاکہ تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باوجود پینلز اپنی جگہ سے نہ ہٹیں، نہ ہلیں اور نہ ہی خراب ہوں۔

سولر پینلز کی تنصیب کے وقت اچھی کوالٹی کا میٹریل استعمال کریں، سستے سامان اور ٹیکنیشن سے انسٹالیشن آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے جان لیوا خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

سولر پینلز کے لیے کور کا استعمال

سولر پینلز کے لیے ایسے کورز کا استعمال کریں جو طوفانی بارشوں یا تیز ہواؤں کے دوران ان کی حفاظت کر سکیں اور موسم بہتر ہونے پر آسانی سے واپس اتارے جا سکیں اور اگر علاقے میں بارشیں کثرت سے ہوتی ہیں یا اکثر و بیشتر ہی تیز ہواؤں سے سامنا رہتا ہے تو مستقل بنیاد پر بھی پینلز پر کور لگوائے جا سکتے ہیں۔

ایسے فکسڈ کورز کم لچکدار ہونے کے باوجود بھی مناسب آپشن ہو سکتے ہیں، جو سولر پینلز کو مستقل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

سولر پینلز کی کوٹنگ

سولر پینلز پر ہائیڈرو فوبک کوٹنگز چڑھوائیں تاکہ پینلز پانی سے محفوظ رہ سکیں، پانی سے کارکردگی کم ہونے کا خدشہ رہتا ہے، یہ کوٹنگز پینلز کو زنگ لگنے سے بھی بچا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگز سے بھی سولر پینلز کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں، کیونکہ یہ کوٹنگز چمک کو کم کرتی اور روشنی کو زیادہ جذب کرتی ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
1 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
39 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں منگلا روڈ پر تین موٹر سائیکلوں میں تصادم، تین نوجوان شدید زخمی

22 فروری, 2026

جہلم: آٹے کی قیمت میں بڑی کمی بھی ہوٹل مالکان کا پیٹ نا بھر سکی، شہری سراپا احتجاج

20 مئی, 2025

کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

24 اکتوبر, 2023

پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ

18 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں