Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، چوہدری فرخ الطاف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، چوہدری فرخ الطاف

محمد وسیم
محمد وسیم
17 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی 38خوش نصیب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے گئے۔ ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پنڈ دادنخان نادیہ پروین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام پنجاب میں زرعی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب کے کسان دوست منصوبوں کے ثمرات سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ تاریخ میں پہلی دفعہ سب سے بڑا کسان پیکج متعارف کرایا گیا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں دس لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے کسان پیکج میں چھوٹے کاشتکاروں کو خصوصی طور پر مستفید کیا گیا ہے۔ ٹریکٹرز کی تقسیم انتہائی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔ کسان کارڈ کے لیے اربوں روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری نے بتایا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 9500 ٹریکٹرز رکھے گئے ہیں۔ ضلع جہلم میں ٹریکٹرز پروگرام کے لیے5 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں جن میں سے بذریعہ قرعہ اندازی 68 کاشتکاروں کے نام ٹریکٹرز نکلے۔ ان 68 ٹریکٹرزمیں 38 ٹریکٹرز تحصیل پنڈدادنخان کے کاشتکاروں کے نکلے ہیں۔ کاشتکاروں کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے کسان پیکج سے استفادہ کرنے کے لیے انتہائی آسان طریقہ کار رکھا گیاہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی ترقی اور فلاح کے لیے 79 منصوبے متعارف کروائیں ہیں۔ کاشتکاروں کو تمام سکیموں سے مستفید کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اختتام پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری اور ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا نظر انداز اسکولز چلانے کا فیصلہ

18 مئی, 2025

دینہ میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

8 مئی, 2026

جہلم میں شہری کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد

13 اگست, 2024

جہلم میں کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی فروخت، شہریوں کی زندگیاں اجیرن

25 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں