دینہ: تھانہ دینہ پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا گیا۔
کارروائی ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیرِ قیادت انچارج چوکی سٹی دینہ اور ان کی ٹیم نے کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق محمود کو گرفتار کر لیا، جس سے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری شدہ رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اسے جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا۔


